Intro to Deism in Urdu/Pakistani

 



ڈِیئِزم {اِلہیّت}

ڈِیئِزم ایک مکمل مذہب ہے جو انفرادی اور معاشرتی طور پر ہماری اصلاح
کرتا ہے۔ ڈِیئِزم خدا پر ایسے یقین کا نام ہے جس کے بنیادی جزو قدرت کے
قوانین اور اس کی کاریگری ہیں۔ قدرت کی کاریگری میں کاریگر کی
جھلک واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس لیےڈِیئِزم دوسرے نازل شدہ
مذاہب کی نسبت ایک سچا اور قدرتی مذہب ہے۔ قدرت اور اس کا فلسفہ
جس کو ڈِیئِزم کا نام دیا گیا ہے، اپنے پیروکاروں کو توہم پرستی جیسی
لعنت اور اس خوف کی کیفیت سے نجات دلاتا ہے جو ہر نازل شدہ مذہب
جس میں یہودیت، عیسائیت اور اسلام بھی شامل ہیں، کا بنیادی جزو ہیں۔
ناذل شدہ مذاہب وہ مذاہب ہیں جو یہ دعوہ کرتے ہیں کہ ان کا مذہب
ان پر خدا کی طرف سے وحی کی صورت میں ناذل ہوا ہے۔ بہت سے کم علم
اور سادہ لوح لوگ ان پہ اور ان پر ناذل کردہ کتابوں پہ آنکھیں بند کر کے
یقین کرتے ہیں۔ لوگ جب ڈِیئِزم پرایمان لے آئیں تو خداداد وجوہات، اس خوف
اور من گھڑت داستانوں پہ حاوی ہو جائیں گی اور اس کی مثبت خصوصیات
معاشرے کا اہم جزو بن جائیں گی۔ تب لوگوں کی اکثریت تشدد کو فروغ
دینے والے ناذل شدہ مذاہب کی من گھڑت داستانوں کی پیروی کرنے کی
بجائے خداداد وجوہات اور حقیقت پسندی کو اپنائیں گے جو انفرادی،
معاشرتی اور ملکی ترقی کے فروغ کا سبب بنتے ہیں۔

یہ محظ خیالی باتیں نہیں۔ ڈِیئِزم ہر انسان کے دل میں گھر کر جانے کی
صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ ہر انسان کے اندر خداداد وجوہات موجود ہوتی
ہیں۔ اس حقیقت کی بنیاد پر ڈِیئِزم لوگوں کے دل و دماغ میں اتر جاتا ہے۔
خداداد وجوہات جو ڈِیئِزم کا مرکزی اور کلیدی عنصر ہیں انسان کی قدرتی
کیفیت کا دوسرا نام ہے۔ ناذل شدہ مذاہب کی توہم پرستیاں قدرتی کیفیت
ہرگزنہیں ہیں۔ ہمارے مقاصد اور خداداد وجوہات کا ان من گھڑت کہانیوں
اور توہم پرستیوں پر غالب آ جانا بہت آسان ہوتا ہے۔ وہ رہنما جو ان جعلی
مذاہب کو پھیلانے میں سرکردہ تھے، ان میں سے بعض اپنے مفاد کے لیے
سرگرم عمل تھے اور باقی لاعلمی اور جہالت میں۔ چونکہ یہ مسائل
متحرک لوگوں کے پیداکردہ ہیں، ان کو متحرک لوگ ہی سدھار سکتے ہیں۔
جیسے جیسے ڈِیئِزم کے متحرک لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا، ویسے
ویسے ناذل شدہ مذاہب کی مقبولیت کو گرہن لگتا چلا جائے گا۔ بلاخر ڈِیئِزم
، مجموعی اور مخلصانہ کاوشوں سے ناذل شدہ مذاہب کو صفحہِ ہستی سے
مٹانے میں کامیاب ہو جائے گا جن کی وجہ سے دنیا میں فساد
پیدا ہوا ہے۔ انسانیت اور انسان جو انسانیت کی بنیاد ہے، تب ترقی کی
آخری منازل چھو لیں گے۔

برائے مہربانی بائیں طرف کثیر تعداد میں موجود لِنکس کی مدد سے اپنے آپ
کو ڈِیئِزم سے متعارف کرائیے۔ اس ویب سائٹ کے متعالعہ سے اپ کو بہت
سی باتوں کا معلوم ہو گا جیسے کہ خدا اور مذہب دو مختلف چیزیں ہیں،
جیسے ڈِیئِزم کے بہت سے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ آپ، آپ کے اہل
خانہ اور دوست احباب توہمات سے محفوظ رہیں گے، جیسے کہ امریکہ کی
قراردادِ آزادی ڈِیئِزم کی ہی ایک دستاویز ہے، کہ بائبل اور قرآن خدا کی
شرانگیز تصویر پیش کرتے ہیں، کہ قدرت کا کاریگر ایسے ہی حقیقی اور
مثالی ہے جیسے قدرت خود، اور بہت کچھ اور۔

ہم امید کرتے ہیں کہ تھومس پَین، جس نے ڈِیئِزم کے فروغ کے لیے سب
سے اہم کردار ادا کیا، کے مندرجہ ذیل کلمات آپ کے دل میں اتر جائیں گے؛

’’ڈِیئِزم میں ایسی راحت ہے، بشرطہ کہ اس کو ٹھیک سے سمجھا جائے،
جو کسی اور مذہب کی تعلیمات میں نہیں ملتی۔ اگر آپ سوچیں تو تمام
مذاہب میں ایسا کچھ نہ کچھ موجود ہے جو یا تو ہماری وجوہات کی
نفی کرتے ہیں یا بےجوڑ ہیں اور ان کی داستانوں کو ماننے کے لیے اپنی عقل
کا گلا گھونٹنا پڑتا ہے‘‘۔

’’لیکن ڈِیئِزم میں ہماری عقل اور یقین دونوں خوش اسلوبی سے یکجا ہوتے
ہیں۔ کائنات کی حیرت انگیز ساخت اور ہر وہ چیز جو تخلیق کے اس نظام
میں پائی جاتی ہے، جس کے ہم گواہ بھی ہیں، خدائے حقیقی کے وجود اور
اس کی خصوصیات کی تصدیق کرتی ہے‘‘۔

 

 

 

 






Main Menu
Latest News of Interest to Deists
A recent survey on religion shows there are 34 million Americans who are classified as "Nones", that is they do not embrace any of the "revealed" religions and the vast majority of them are not Atheists. In actuality, the vast majority of the "Nones" are actually Deists!

The survey shows a giant step forward for Deism in the fact that it actually uses the word "Deist" and for the very significant raw numbers it shows as representing the number of people who are Deists.  In reality, the number of Deists is actually higher than the survey shows because the survey uses an outdated definition of Deist. For a more accurate definition please see our Deism Defined page.


Click here to read the actual survey. (It's in PDF)
A judge drops charges against a woman who withheld food and water from her son during an exorcism to the point that the boy had to be treated in a hospital for dehydration!!
The article makes clear the judge based his decision, not on the rule of law, but on the prevailing superstitions in Gwinnett County, Georgia! The fact that in 2009 people still really believe in devils and demons demonstrates clearly the NEED FOR DEISM AND GOD-GIVEN REASON!

Obama is making the mixing of church and state worse than ever before.
Obama supporters forget that when all is said and done, Obama is just another politician. This article shows he's proving that he is nothing but a politician by doing more than any other president to mix religion and government, especially through giving tax-dollars to religious organizations.


Help Get the Word Out About Deism! Thank You!